1 جون 2012 - 19:30

شیعہ کلنگ ماہ مئی میں ہونے والے تمام واقعات کی ایک مختصرماہانہ رپورٹ پیش کر رہا ہے۔

ابنا: سندھمئی کے مہینے میں سندھ کے شہر کراچی میں8شیعہ مسلمان ناصبی ٹولے کالعدم سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی کے ہاتھوں شہید ہوئے جبکہ 4شیعہ مسلمان دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔ جن کی تفصیلات درج زیل ہے۔

شہید ہونے والوں کے نام9 مئی: حاجی شفقت (یکم مئی کو زخمی ہوئے)1 مئی: ناصر علی1 مئی: احسن عباس ضیاء مہدی4 مئی: سبطین شاہ شہید8 مئی: مرزا سرفراز شہید15 مئی: مہدی رضا شہید20 مئی: منظور حسین شہید30 مئی: مہدی رضا ولد مہدی حسن شہید

زخمی ہونے والوں کے نام2 مئی: ساجد عباس24 مئی: ڈاکٹر تقی حیدر29 مئی: یوسف بنگش30 مئی: ضمیر احمد

پنجابمئی کے مہینے میں پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کالعدم سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور طالبان دہشتگردوں کی دہشتگردی کی وجہ سے 2مومنین شبیہ الحسن اور جواد رضا شاہ شہید ہوئے۔ جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعات میں 4مومنین سمیت ایک معصوم بچی بھی زخمی ہوئی۔ مورخہ 26 مئی کو متعصب وزیر قانون رانا ثنااللہ کے حکم پر علامہ ناصر عباس کو بلاوجہ جھوٹی ایف آئی آر کے زمرے میں گرفتار کیا گیا۔

گلگت بلتستانمئی کے پورے مہنے میں گلگت بلتستان کے حوالے سے کوئی خبر موصول نہیں ہوئی۔

خیبر پختون خواہمئی کے مہینے میں دہشتگردوں نے 3 شیعہ مومنین کو نشانہ بنایا۔ 4 مئی کو دہشتگردوں کے ہاتھوں وزیرستان میں فوجی اہلکار ہدایت حسین فرقے کی بنیاد پر شہید ہوگئے۔ اور اُسی دن یعنی 4 مئی کو ہی کوہاٹ میں عبدالحسن نامی نوجوان کو شہید کیا گیا۔ البتی 7 مئی کے دن شیراز علی کو ہنگو میں نشانہ بنایا گیا۔

پورے ماہ صرف پارہ چنار کی طرف سفر کرنے والے مسافرین پر حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 13 ہے، جو بلترتیب 6 مئی تین عزادار زخمی،23مئی 4 مومنین زخمی، 28 مئی 6مومنین زخمی ہوئے۔جبکہ مورخہ 26 مئی کوہاٹ مین حسین نامی نوجوان دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔ ماہ مئی میں خیبر پختون خواہ میں زخمی ہونے والے مومنین کی تعداد 14 ہے۔

بلوچستانماہ مئی میں بلوچستان میں 10 شیعہ مومنین فرقے کی بنیاد پر شہید ہوگئے۔ جن میں سے 9 مومنین کوئٹہ اور 1 مومن کو مچھ میں نشانہ بنایا۔ تمام شہادت ٹارگٹ کلنگ کے نیتیجے میں ہوئی۔ جن کی تفصیلات درج زیل ہے۔

1مئی: حاجی مظہر شہید1 مئی: رستم لہاری شہید4 مئی: محمد حسین شہید6 مئی: محمد علی شہید12 مئی: محمد حسین شہید15 مئی: محمد طاہر اور محمد قادر شہید16 مئی: عبدالغفور ولد عبدالفاتح شہید24 مئی: امیر محمد شہید30 مئی :محمد علی شہید27 مئی (مچھ) : محمد سہیل شہید

المختصر یہ کے مئی کے مہینے میں پورے پاکستان میں23 شیعہ مومنین شہید ہوئے۔ سب سے زیادہ شہادتیں صوبہ خیبر پختون خواہ میں ہوئی۔ مئی کے مہنے میں 22 شیعہ مسلمان دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔ افسوس ناک بات ہے کہ 31 دنوں میں 23 شیعہ مسلمان شہید اور 22 مسلمان زخمی ہوئے۔ مگر کوئی ایک قاتل گرفتار ناہوسکا۔

.....

/169